;عابد باکسر پاکستان میں ہے نہ کوئی ایجنسی لائی: ایف آئی اے کا ہائیکورٹ میں بیان

Mar 17, 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) عابد باکسر کے تحفظ کے لیے دائر درخواست میں ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے نے لاہور ہائیکورٹ کے روبروانکشاف کیا ہے کہ عابد باکسر پاکستان میں موجود نہیں ہے۔عابد باکسر کو کوئی بھی ایجنسی پاکستان لیکر نہیں آئی۔ جسٹس انوار الحق نے سماعت کی۔ ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے نے انکشاف کیا کہ عابد باکسر پاکستان میں موجود نہیں ہے۔ عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عابد باکسر کو دبئی پولیس نے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا۔ پولیس کی جانب سے عابد باکسر کے حوالے سے خطرہ ہے کہیں اس کو پولیس مقابلہ میں نہ مار دیا جائے۔عابد باکسر کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں طلب کرے۔ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت عابد باکسر کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے عدالت نے مزید سماعت28 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عابد باکسر

مزیدخبریں