نئی دہلی(آن لائن) فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسلام آباد نے سرحد پار دراندازی کو مزید تقویت دینے کی کوشش کی تو نئی دلی کے پاس ”اگلی سطح“ تک جانے کا متبادل ہو گا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت نے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کو پاکستان کا ”سستا متبادل“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سرحد پر تعینات فوج کسی بھی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے سرحدوں پر کی جانے والی فائرنگ کو پاکستان پر دباﺅ ڈالنے کی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس لئے ہم سرحد پار فائرنگ اور شیلنگ کا بھرپور جواب دے رہے ہیں تاکہ مخالف سمت سے بندوقوں کو خاموش کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہم پر بوجھ تھا کہ سرحدوں پر فوج کی تعیناتی عمل میں لائیں اور چوکس و متحرک رہیں لیکن اب پاکستانی فوج کو اسی درد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی موثر جوابی کارروائیوں سے ہی پاکستان لائن آف کنٹرول پر اضافی فوج کو تعینات کرنے پر مجبور ہوا ہے۔
بھارتی آرمی چیف