بہاولپور:عائشہ گلالئی پر ہوٹل میں پی ٹی آئی رہنما شہلا احسان نے انڈے برسا دئیے‘ رکن قومی اسمبلی نے معاف کردیا

بہاولپور (نامہ نگار+آن لائن) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی پر پی ٹی آئی کی رہنما شہلا احسان نے انڈے پھینک دیئے۔ بتایا جاتا ہے کہ صوبہ بحالی کے حامیوں نے بہاولپور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس بلائی ہوئی تھی جس میں شرکت کے لئے عائشہ گلالئی ہوٹل میں پہنچیں اور گاڑی سے نکلیں تو وہاں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی رہنما شہلا احسان نے ان پر انڈے پھینکے جس پر عائشہ گلالئی ہوٹل کے اندر چلی گئیں۔ انہوں نے بہاولپور صوبہ بحالی کی حمایت کی تھی۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی رہنما شہلا احسان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ہوٹل کے باہر عائشہ گلالئی کے خلاف احتجاج کیا تھا کہ ان کا بہاولپور صوبہ بحالی سے کیا تعلق ہے۔آن لائن کے مطابق عائشہ گلالئی نے الزام لگایا ہے کہ انڈے پھینکنے والوں کو کسی نے بھٹکایا ہے۔ پی ٹی آئی کی منحرف ایم این اے نے کہا کہ جوتے اور سیاہی کی سیاست عوامی ردعمل اورانقلاب کی نشانی ہے۔ انہوں نے انڈے پھینکنے والوں کو یہ کہہ کر معاف کردیا کہ ان کو کسی نے بھٹکا دیا ہے۔ عائشہ گلالئی آج بھکر جائیں گی۔
عائشہ گلالئی

ای پیپر دی نیشن