جماعة الدعوة کی فلاحی سرگرمیوں پر پابندی، ہائیکورٹ نے وفاقی، پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا

Mar 17, 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے جماعتہ الدعوة کی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی پابندی کیخلاف دائردرخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔درخواست میں حکومتی کارروائی کو آئین کے برعکس قرار دیا گیا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ جماعت الدعوہ ہمیشہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے لیکن امریکہ اور بھارت کے دباﺅ میں آکر جماعت کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہےں۔کسی شخص یا تنظیم کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام ہے۔ حکومت کو تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔جبکہ حکومت کو جماعت الدعوہ کے لوگوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا جائے. درخواست پر آئندہ سماعت 29 مارچ کو ہوگی۔
نوٹس جاری

مزیدخبریں