بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہےد اور 4 گھروں کو تباہ کر دےا۔ نوجوانوں کی شہادت پر جنوبی کشمیر میں ہڑتال

Mar 17, 2018

سری نگر + نئی دہلی (کے پی آئی+ آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) سرینگر کے مضافاتی علاقے بالہامہ میں بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہےد اور 4 گھروں کو تباہ کر دےا۔ نوجوانوں کی شہادت پر جنوبی کشمیر میں ہڑتال رہی جبکہ بھارتی فورسز نے رکاوٹیں کھڑی کرکے شہرےوں کو اونتی پورہ جانے سے روک دےا۔ بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران دونوں نوجوانوں راسک اور شبیر احمد کو اس وقت عسکرےت پسند قرار دے کر شہےد کےا جب وہ اےک گھر میں موجود تھے۔ بھارتی فوج نے مارٹر گولے داغے۔ پولیس نے دعویٰ کےا مارے جانے والے بی جے پی رکن کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلا کر ہتھیار چھیننے کی کوشش کے بعد فرار ہوئے تھے۔ جھڑپ کے نتیجے میں پولیس اور سی آر پی ایف کے 2اہلکار زخمی ہوئے۔ جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر آئے اور انہوں نے زوردار احتجاجی مظاہرے شروع کئے۔ فورسز اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان پر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ جس سے بیسیوں افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر ترال بس سٹینڈ پر بھی نوجوانوں نے فورسز پر پتھراﺅ کیا۔ جنوبی کشمیر کی ٹرین سروس جمعہ کو پھر معطل کردی گئی۔ علاوہ ازیں بھارتی انتخابات میں ایک بار پھر پاکستان کو گھسینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی ہار پر نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر بی جے پی رہنما نے نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ کامیاب جماعت راشٹریہ جنتا دل نے ویڈیو بی جے پی کی سازش قرار دیدی۔ بہار میں بی جے پی کی شکست کے بعد ویڈیو منظرعام پر آئی۔
کشمیر/ بہار

مزیدخبریں