لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں میں دبئی طرز گارڈنز کو 301ملین روپے کی لاگت سے پھولوںکا گہوارہ اور بہترین تفریح گاہ بنانے کے سلسلے میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنانے کی پالیسی پر عمل پیر اہے ۔اس سلسلے میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے تما م ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میںدبئی گارڈن کی طرز پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک کا رقبہ تقریبا 2تا 3ایکڑ تک پر مشتمل ہو گا۔ حکومت صوبہ بھر میں لوگوں کو بہترین ماحول اور معیار زندگی فراہم کر نے کو اپنی اولین ترجیحات بنائے ہوئے ہے۔ کمیٹی نے اس سلسلے میںلاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈ ویژنل ہیڈ کوارٹرزاور تمام ڈی جی پی ایچ اے دبئی گارڈن طرز پر پارک بنانے کے سلسلے میں جگہ اور لاگت کا تعین کر کے رپورٹ حکومت کو پیش جا رہی ہے۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ کہ تمام بلدیاتی افسران کو پابند کر دیا گیا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء میونسپل سروسز پر فوری طور پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام فلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ کریں اور جہاں کہیں اس بارے شکایت پائی جائے کو فوری دور کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ا ور ضرورت کے مطابق فلٹرز کوبھی تبدیل کریں ۔