لاہور(خبرنگار) لاہور چڑیا گھر میں ایک شیرنی ہلاک ہوگئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والی شیرنی موہنی گزشتہ کئی روز سے بیمار تھی جس کو طبی امداد فراہم کی جارہی تھی، مرنے والی شیرنی کی عمر بارہ سال بتائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل تین شیر اسی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ لاہور چڑیا گھر کے ڈاکٹر کے مطابق ہلاک ہونے والی موہنی نامی شیرنی بلڈ پیراسائیڈ نامی بیماری میں مبتلا تھی۔
لاہور چڑیا گھر کی شیرنی موہنی ہلاک
Mar 17, 2018