ایتھنز (اے پی پی) یورپی یونین اور ترکی کے درمیان مہاجرین سے متعلق معاہدے کے خالق جرمن سیاسی مشیر گیرالڈ کناو¿س نے اس معاہدے پر عملدرآمد پر تنقید کی ہے۔ اس معاہدے کے تحت ترکی اپنے ہاں سے تارکین وطن کو یونان پہنچنے سے روکنے کا پابند ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کناو¿س نے کہا کہ اس معاہدے کی وجہ سے سینکڑوں تارکین وطن بحیرہ ایجیئن کے کناروں پر واقع شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور نہایت خستہ حالی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تیار کردہ یہ معاہدہ ایک طرح سے غیرفعال معلوم ہو رہا ہے۔
اور اس کی وجہ سے بحیرہءایجیئن میں واقع مختلف جزائر میں سینکڑوں تارکین وطن پھنس کر رہ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی پناہ کی درخواستوں کو نمٹانے کے عمل میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے اور یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کو محفوظ بناتے ہوئے تارکین وطن کو تیز رفتاری سے واپس بھیجنے یا انہیں تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔
یورپی یونین
یورپی یونین کے ترکی کیساتھ معاہدے نے سینکڑوں تارکین کو مشکل میں ڈال دیا
Mar 17, 2018