امریکی پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ 25سے 35ڈالر کردی گئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی پاسپورٹ کی تیاری کی فیس میں اضافہ کردیا گیا۔ پاسپورٹ تیاری فیس 25ڈالر سے بڑھا کر 35 ڈالر کردی گئی ہے، اضافی فیس کا اطلاق ڈی ایس 11 فارم استعمال کرنے والے درخواست دہندہ پر ہوگا۔ ڈی ایس 11 فارم میں 16 سال سے زیادہ عمر کے پہلی مرتبہ درخواست دینے والے شامل ہیں۔
سولہ سال سے کم عمر پہلی مرتبہ درخواست دینے والے بھی اضافی فیس دیں گے، گم یا چوری ہونے پر دوبارہ پاسپورٹ کیلئے بھی اضافی فیس دینا ہوگی اطلاق 2 اپریل سے ہوگا۔
تیاری فیس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...