عالمی ادارے انسانی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں: ترک وزیراعظم

Mar 17, 2018

باکو (اے پی پی) وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ انسانی مسائل کے حل میں عالمی ادارے ناکام ہو چکے ہیں، ترقی یافتہ ممالک اس وقت اسلام دشمنی اور نسل پرستی کی وبا میں مبتلا ہیں۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت باکو میں منعقدہ چھٹے باکو فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے علاقائی اور عالمی مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دور حاضر میں ہمیں اتحاد کی کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ ملک کی ترقی کا اثر اگر ہمسایہ ملک پر نہ پڑے تو اس کی وجہ عالمی بحران بن سکتا ہے۔
لہذا ضرورت ہے کہ ایک پائیدار اور ترقی یافتہ معاشرے کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون پر زور دیا جائے۔ ترک وزیراعظم نے آذری گیس کی براستہ ترکی یورپ تک رسائی کے منصوبے تاناپ کے بارے میں خوشخبری دی کہ سال رواں کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ عالمی مسائل کے تصفیے میں اقوام متحدہ کی ناکامی پر توجہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی از سر نو تشکیل ضروری ہے کیونکہ یہ ادارہ اور اس کی تمام زیریں شاخیں بے وقعت ہو چکی ہیں اور انسانی مسائل جوں کے توں موجود ہیں اور ان کا کوئی حل نہیں۔
ترک وزیراعظم

مزیدخبریں