گوجرانوالہ: ایف آئی اے کا کریک ڈائون، 7 انسانی سمگلر گرفتار

Mar 17, 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں اور لینڈ روٹ ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈسکہ، سیالکوٹ، نوشہرہ ورکاں، وزیرآباد اور گجرات میں چھاپے مار کر 7 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل نے بتایا کہ گرفتار ملزم میں ذیشان الیاس،عامر،فقیر حسین،محمد شاہد اور اصغر علی شامل ہیں جو لوگوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ممالک بھجوانے میں ملوث تھے اور مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

مزیدخبریں