صوبائی سروس کے سینکڑوں افسروں کا 7 سال قبل 73 گرفتار ساتھیوں کی یاد میں سول سیکرٹریٹ میں علامتی احتجاج‘5 منٹ خاموشی اختیار کی

لاہور (سپیشل رپورٹر) پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کی کال پر سینکڑوں صوبائی سروس کے افسروں کا سول سیکرٹریٹ میں علامتی احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیف سیکرٹری پنجاب اور پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات میں چیف سیکرٹری نے تمام مطالبات منظور کرتے ہوئے ان کی بابت تواریخ بھی دے دیں، جس کے بعد گذشتہ روز پی ایم ایس افسر 18مارچ2011 کو پی ایم ایس کے 73افسروں کو گرفتار کئے جانے کی یاد میں سول سیکرٹریٹ میں اکٹھے ہوئے، اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد علامتی احتجاج کیا اور پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔ ایک روز قبل چیف سیکرٹری کی جانب سے مطالبات کی جلد منظوری کے وعدے کے سبب احتجاج کرتے وقت کوئی بینر یا کتبہ نہیںاٹھایا گیا۔جبکہ پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نوید شہزاد نے وضاحت کی کہ یہ اکٹھ حکومت پنجاب یا چیف سیکرٹری کے خلاف نہیں بلکہ سب چیف سیکرٹری کے روئیے اور کئے گئے وعدے پر شکرگزار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...