راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں نے مذہبی منافرت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل بھجواتے ہوئے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے شہادتیں طلب کر لیہیں گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کے مقدمہ میں نامزد ملزم سید عون عباس کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر اڈیالہ جیل بھجواتے ہوئے سماعت 30مارچ جبکہ خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے بارود برآمدگی کے ملزم شمس الحیات پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت 19مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔
راولپنڈی: مذہبی منافرت کے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ‘ بارود برآمدگی میں ملوث ہونے پر فرد جرم عائد
Mar 17, 2018