کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو جوڑنے اور مشترکہ یوم تاسیس منانے کی تجویز دیدی متحدہ بہادر آباد والوں نے فاروق ستار کی تجویز مسترد کرتے ہوئے نشتر پارک میں جلسے کا اعلان کر دیا۔ خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار سے اتحاد کا طریقہ کار بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مائنس ٹو کا فارمولہ لیاقت آباد جلسے میں ختم کر دیں گے ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ قائم رہے گی۔ 18 مارچ کو ایم کیو ایم بنائی 18 مارچ کو ہی بچائں گے۔ معاملہ خالد مقبول صدیقی اور مجھ پر چھوڑ دیں متحدہ کو ناقابل تسخیر بنا دیں گے۔ ایک رابطہ کمیٹی بنائیں گے میں 33 سال میں ایک دن بھی پارٹی چھو ڑ کر نہیں گیا پارٹی چھوڑ کر جانے والے سربراہ کو فارغ کر رہے ہیں میرے دروازے اب بھی ان کیلئے کھلے ہیں۔
فاروق ستار کی رابطہ کمیٹی جوڑنے، مشترکہ یوم تاسیس کی تجویز متحدہ بہادر آباد نے مسترد کر دی
Mar 17, 2018