راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے کوارڈینیٹر پی پی 12 عرفان صدیقی کی جانب سے ڈسٹرکٹ خطیب حافظ اقبال رضوی، مرکزی چیئرمین تحفظ انسانی حقوق کمیٹی طارق راجپوت ایڈووکیٹ ، مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی پی پی 11کے مرزا شبیر جرال عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر عشائیہ دیا جس میں سماجی شخصیت راحت کاظمی ، ممتاز مذہبی سکالر ملک فخر زمان عادل ، جنرل سیکرٹری نیو صرافہ بازار چوہدری عبدالمجید، سابقہ ڈی ایس پی سٹی چوہدری صابر علی ندیم، رئیس انصاری، پختون کمیٹی کے راولپنڈی کے صدر لالہ محمود خان بنگش، نثار خان بنگش، ممتاز خطیب صاحبزادہ یاسر اقبال رضوی و دیگر نے شرکت کی۔ ملک فخر زمان عادل، اقبال رضوی محمود خان بنگش ، طارق راجپوت جرال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت اﷲ شریف اور مسجد نبوی اسلامی دنیا کا محور و مرکز ہے۔ ان تبارک شہروں کی زیارت مسلمانوں کیلئے عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ بیت اﷲ شریف میں مسلمانوں کا اجتماع امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت کا عملی مظاہرہ ہے۔