این اے59 کے25 چئیرمینوں کا چوہدری نثارکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی )چوہدری نثار علی خان کے حلقہ نیابت این اے 59میں شامل 28یونین کونسلوںمیں سے پچیس(25) چئیرمینوں، وائس چیئرمینوںاور دیگر معززین علاقہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں چوہدری نثار علی خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں انکی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین یوسی چہان راجہ اورنگ زیب ملک قیصر یوسی کولیاں حمید چوہدری قمر یوسی چکری، چوہدری نذر عباس، پڑیال، چوہدری اشتیاق یوسی رائیکا میرا، چوہدری صغیر گجر یوسی چک بیلی خان، چوہدری ظفر یوسی گگن، چوہدری توقیر یوسی چونترہ،صوبیدار عبدالخالق یوسی بندہ،چوہدری ضیاء یوسی جھٹہ ہتھیال، چوہدری عمران اسلم یوسی سہال، صوفی راجہ محمد ارشد یوسی اڈیالہ، حاجی محمد یٰسین یوسی کلیال، چوہدری عمران الیاس یوسی دھاماں سیداں، جمیل خان یوسی مورگاہ، ملک جہانگیریوسی کوٹھہ کلاں، ظہیر الدین بابر بھٹی یوسی موہری غزن،راجہ فیصل ایڈوکیٹ یوسی لکھن، ملک لیاقت یوسی چک جلال دین۔ چوہدری محمد ساجد یوسی چک جلال دین۔راجہ الطاف قادر، یوسی گرجا، چوہدری خلیل احمد تخت پڑی، چوہدری شفقت یوسی بسالی، کوٹھہ کلاں۔چوہدری جواد یوسی تخت پڑی، ملک محمد نعیم،رفیق کیانی یوسی بسالی، چوہدری اشتیاق یوسی جھٹہ، ملک سعیدیوسی بندہ،چوہدری عمران صادق یوسی چہان، چوہدری محمد صفدر یوسی لکھن ملک ناصر رایست یوسی چک جلال دین چوہدری اختر جاوید اختر یوسی کوٹھہ کلاں۔ اسد نمبرداریوسی دھمیال، ملک یعقوب یونین کونسل کولیاں حمید، چوہدری محمد افضل یوسی چک بیلی خان، چوہدری آصف یونین کونسل ڈھوک چوہدریاں ۔ حاجی علی اصغر وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی دبیر حسین ملک سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی، خرم منیر ملک سابق ناظم یوسی چونترہ،حاجی امیر افسر شابق ناظم مورگاہ، چوہدری عابد حسین سابق ناظم کوٹھہ کلاں، چوہدری آصف سابق ناظم کوٹھہ کلاں,, چوہدری عجب حسین سابق ناظم، چوہدری ریاست سابق نائب ناظم سہال۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی سیاست اور انکا کردار ملک بھر اور خصوصاً ان کے حلقے این اے 59کی عوام کے لئے باعثِ عزت اورافتخار ہے اورآئندہ الیکشن میں وہ کسی بھی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کریں عوام کا انتخاب بلا شبہ چوہدری نثار ہی ہوں گے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اپنے 33برس سے زائد عرصے پر محیط بے داغ سیاسی کیریئر میں چوہدری نثار علی خان نہ صرف خطہ پوٹھوہار بلکہ پورے ملک اورپوری قوم کی باوقار اورموثر آواز بن کر ابھرے ہیں۔ ایسی شخصیت کی قومی اسمبلی میں موجودگی نہ صرف علاقے بلکہ قومی ضرورت ہے۔ این اے 59کے عوام اس امر پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی منتخب کردہ شخصیت نے اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور فضل و کرم سے آٹھ دفعہ ایم این اے منتخب ہو کر ملکی سیاست میں ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اور انشا اللہ اس دفعہ وہ متواتر نویں دفعہ کامیاب ہو کر ایک منفرد ریکارڈ قائم کریں گے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حلقے کے عوام کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ چوہدری نثار کس پارٹی کی طرف سے لڑتے ہیں یا آزاد لڑتے ہیں۔ وہ انشاء اللہ۔ صرف نثار کے نام کو ووٹ دیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن