کشمالہ طارق کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار د یکر خارج

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کشمالہ طارق کی بطور خواتین محتسب تعیناتی کے خلاف درخواست ابتدائی سماعت پر ہی ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ہے۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی تو درخواست گزار رائے قیصر عباس ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس امر کی تحقیق کی کہ کشمالہ طارق وفاقی محتسب برائے خواتین بننے کی اہل ہیں یا نہیں؟ اس پر درخواست گزار نے کہا کہ قانون کے مطابق کشمالہ طارق کی بطور وفاقی محتسب برائے خواتین تعیناتی قانون کے برعکس ہے۔ اس پر عدالت نے ابتدائی سماعت پر ہی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...