سیالکوٹ: کام نہ کرنے پر باپ نے ٹوکے سے وار کرکے نوجوان بیٹا قتل کردیا

Mar 17, 2018

سیالکوٹ (نامہ نگار) کام کاج نہ کرنے پر باپ نے ٹوکے سے وار کرکے مار مار کر چوبیس سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ پلی تو پخانہ میں طارق کا چوبیس سالہ بیٹا عدنان بیروزگار تھا۔ دونوں میں اسی بات پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ جمعہ کے روز باپ بیٹے میں جھگڑا ہوا۔ دونوں نے ایک دوسرے پر ٹوکوں سے وار کئے جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔ سر پر ٹوکہ لگنے سے عدنان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ طارق کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ پولیس نے مقتول عدنان کی ماں یاسمین بی بی کی رپورٹ پر طارق کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

مزیدخبریں