پیپلز لائیرز فورم راولپنڈی کا بلاول بھٹوکے کوٹلی ستیاں جلسے میں شرکت کااعلان

Mar 17, 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پیپلز لائیرز فورم راولپنڈی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کوٹلی ستیاں میں ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18مارچ کو ضلع کچہری راولپنڈی سے پیپلز لائیرز فورم کے سینکڑوں وکلاء باقاعدہ قافلے کی صورت میں کوٹلی ستیاں روانہ ہوںگے اس بات کا اعلان لائیرز فورم کے صدر شائد محمود مغل ایڈووکیٹ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں ملک ظہیر ارشد ایڈووکیٹ، اسد عباسی ایڈووکیٹ، جی ایم شاہ ایڈووکیٹ، مسعود شاہ ایڈووکیٹ، سعید یوسف ایڈووکیٹ، راجہ نذیر ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کوٹلی ستیاں میں ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کی جائے گی اور اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں وکلاء نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔

مزیدخبریں