لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں (ن) لیگ کوشکست کی ایک جھلک دکھائی،آئندہ 6مہینوں میں پاکستان میں بڑی تبدیلی آئے گی، شریف خاندان کو”چوری کاقانون“ بنانے کی اجازت نہیں دی، ہمارامذاق اڑانے والے آج پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،ملتان میٹروصرف پیسا بنانے کیلئے بنائی گئی۔لاہور میں پی ٹی آئی ویمن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ مافیا ملک پرقبضہ کرکے بیٹھا ہوا ہے۔اگرحکمران کرپشن کریں توملک غریب ہوجاتا ہے۔ ہماری تحریک نئے پاکستان بنانے کیلئے ہے۔ہر تحریک کوشروع میں مسائل کرسامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک دن تھا کوئی بھی پارٹی میں نہیں آنا چاہتا تھا اور مذاق اڑایا جاتا ہے۔آج تحریک انصاف میں وہ لوگ بھی شامل ہورہے ہیں جومذاق اڑایا کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارتی 20،20سال اقتدار میں رہے لیکن 6مہینوں میں ملک بدل جائے گا۔الیکشن میں نئے پاکستان کافیصلہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سینیٹ میں ن لیگ کوشکست دی ہے۔جبکہ نواشریف کیوں نکالا کا رونا رورہے ہیں۔شریف خاندان کوچوری کاقانون بنانے کی اجازت نہیں دی۔ملتان میٹروصرف پیسا بنانے کیلئے بنائی گئی۔ملتان میٹرو پر60ارب لگا دیے لیکن کوئی بھی سفر نہیں کرتا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں میٹرو بنادی گئی لیکن ہسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے۔جبکہ خیبرپی کے میں تعلیم و صحت اور پولیس کا بہترین نظام ہے۔پنجاب پولیس بھی ٹھیک ہوسکتی ہے۔