لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ رواں سال جون میں اس نظام کو لاگو کرنے جارہے ہیں ۔ بدقسمتی سے ہمارا تعلیمی نظام بچوں کو اردو میڈیم ، انگریزی میڈیم اور مدرسے کی کلاس میں تقسیم کررہاہے -صوبائی وزیر نے ان خیالات کااظہارگزشتہ روز الحمراء ہال میں ایک نجی سکول کی تقریب تقسیم انعاما ت سے خطاب کر تے ہوئے کیا - صوبائی وزیر نے کہاکہ قرآن مجید مکمل ضابطہ حیات ہے ،ہمیں اس کے مطابق زندگی گذارنا ہے -صوبائی وزیر نے کہاکہ آن لائن ویزا سسٹم کا اجراء عوامی حکومت کا ایک تاریخ سا ز کارنامہ ہے ۔