اسلام آباد(آن لائن، این این آئی ) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے قانونی اور غیر قانونی علاقوں کی نشاندہی کا مسئلہ جڑ سے حل کریں گے،متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل نہیں دیتا پاکستان کو بھی متحدہ عرب امارات سے ادھار تیل نہیں ملے گا،چائنہ کے ساتھ ادھار پر تیل کا معاملہ زیر غور نہیں، بلاول زرداری مجھے جو کچھ کہیں کوئی اثر نہیں پڑتا لیکن پاکستان کیخلاف بات نہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے انتخابی حلقے ا ین اے 54 اسلام آباد میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چائنہ سے زر مبادلہ کے زخائر کیلئے دو ارب ڈالر ملنے کی بات چیت جاری ہے اور آئی ایم ایف کے پاکستان میں نئے مشن چیف تعینات کر دیئے گئے ہیں اگلے ماہ آئی ایم ایف کا پورا مشن پاکستان آئے گا جس میں معاہدہ متوقع ہے انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں اور موبائل پر ٹیکسوں کی وجہ سے ٹیکس کم اکھٹا ہوا بلاول زرداری مجھے جو کچھ کہیں کوئی اثر نہیں پڑتا شکر ہے انہوں نے مجھے پڑھا لکھا جاہل کہا ہے،میں نے اس بات پر اعتراض اٹھایا تھا کہ بلاول کے بیانیے کو بھارت ہمارے خلاف ہی استعمال کرے گا ۔میری بات سچ ہوئی اگلے روز بھارتی اخبارات کی یہی شہ سرخیاں تھیں اسد عمر کا کہنا تھا کہ مجھے جتنی گالیاں نکالنی ہیں نکال لیں پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں انہوں نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکالنے والی بات نہیں کی مجھ سے منسوب مہنگائی کی خبریں غلط ہیں غلط خبر چلانے پر متعلقہ ادارے کو قانونی نوٹس بھجوا سکتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹرز ای گیارہ اور ای بارہ نے اپنے مسائل کے انبار لگا دئیے اسلام آباد کے تاجروں کیلئے پائلٹ پروجیکٹ مارچ میں شروع کر دیں گے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت اسلام اباد کے تاجروں کو فکس ٹیکس جمع کرانے کی سہولت دی جائے گی اس کے علاوہ لوگوں کے بجلی اور گیس کے کنکشنز کے مسائل بھی حل کریں گیاسلام آباد کے قانوں اور غیر قانونی علاقوں کی نشاندہی کا مسلہ جڑ سے حل کریں گے۔ اسلام آباد کو ایسے ڈویلپ کیا ہے کہ زیادہ تر غیر قانونی ہے،کونسے افسر ہیں جنہوں نے رشوت لے کر اس جگہ کا اپرول دیا،کیا ان افسروں کو سزا ملی،اس مسئلے کہ جڑ تک پہنچنا ہو گا کہ یہ غیر یہ قانونی جگہ کیسے دی گئی؟ ۔ انہوں نے کہاکہ جو سالوںسے نہیں ہو لیکن اب ہواہے،ہم قبضہ مافیا سے نجات دلا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ معاملے پیچیدہ نہیں ہوئے انکو پیچیدہ بنایا گیاہے، ہم ان مسائل کو جڑ سے نکالیںگے۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ سفید جھوٹ اس ادارے نے بولا کہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے،میں نے عوام کی چیخیں نکالنے کی بات نہیں کی،میں متعلقہ ادارے کو غلط چلانے پر نوٹس بھجوا سکتا ہو ں۔