واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ امریکا کے مذاکرات کا سلسلہ بحال ہو سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہنوئی میں شمالی کوریائی لیڈر نے واضح کیا تھا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کی آزمائش کا سلسلہ دوبارہ نہیں شروع کریں گے۔ پومپیو کے مطابق امریکا کو پوری توقع ہے کہ چیئرمین کم جونگ ان اپنے الفاظ پر قائم رہیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کا بیان شمالی کوریائی نائب وزیر خارجہ چو ہون سوئی کے بیان کے تناظر میں سامنے آیا ۔ سوئی نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کا کسی بھی صورت میں امریکا کے سامنے جھکنے کا ارادہ نہیں اور نہ ہی ایسے مذاکرات میں تسلسل کا خواہشمند ہے۔
شمالی کوریا سے مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں،امریکی وزیرخارجہ کا عندیہ
Mar 17, 2019