بھارتی حیدرآباد میں سوائن فلو سے متاثرہ دوکم عمر خواتین ہلاک

حیدرآباد(این این آئی)شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں سوائن فلو سے 2 خواتین کی موت ہوگئی ۔ایک خاتون کی عمر 24سال اور دوسری کی عمر80برس ہے۔یہ دونوں کچھ عرصہ سے گاندھی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں نے کہا کہ پہلے ان خواتین کا علاج پرائیویٹ اسپتال میں کیاگیاجس کے بعد ان کو گاندھی اسپتال منتقل کیاگیا۔گاندھی اسپتال میں مزید 5مریض سوائن فلو سے متاثر ہیں جن کا علاج کیاجارہا ہے۔مزید 4 مشتبہ مریض بھی زیرعلاج ہیں۔ حیدرآباد کے فیور ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ عوام احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں اورشدید بخار چھینک کھانسی اور بدن درد جیسی سوائن فلو کی علامات پر اسپتال سے رجوع کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...