اسلا م آباد(وقائع نگار، نوائے وقت رپورٹ)نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر دہشت گردی کے حملوں کے پیش نظروزارت خارجہ اسلام آباد میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کیا گیا ہے۔یہ سیل نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی خیریت اور تازہ ترین اطلاعات فراہم کریگا اور وہاں کی صورتحال پر نظر رکھے گا۔وزارت کے حکام بروقت اطلاعات اور مدد کی فراہمی کیلئے کرائسز مینجمنٹ سیل میں 24گھنٹے دستیاب رہیںگے۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر بھی معلومات اور مدد کیلئے دستیاب ہوں گے۔ وزارت خارجہ نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گرد حملے کے شہدا کے اہلخانہ کو ویزے کیلئے سہولیات دینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ متاثرین کے اہلخانہ ویزا کی درخواست دے خواہشمند اپنی درخواست پاسپورٹ کی سکین کاپی کے ساتھ بھیج سکتے ہیں ، درخواست نیوزی لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل معین فدا کو بھجوائی جائیں قونصل جنرل کو درخواست moin@fidda.orgاور www.immigration.govt.nzکو ای میل کی جا سکتی ہیںنیوزی لینڈ ویزا کے لئے درخواست 03428200200پر واٹس ایپ کی جاسکتی ہیں۔
سانحہ نیوزی لینڈ: پاکستانیوں کے بارے میں معلومات کیلئے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم
Mar 17, 2019