اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق تین ہفتہ کے دعوتی دورہ پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی اپنے دورہ میں عمرہ بھی ادا کریں گے ۔ سینیٹر سراج الحق نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا ہے ۔ لیاقت بلو چ نے منصورہ میں ایک سادہ و پروقار تقریب میں قائم امیر جماعت کا حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کردیاہے ۔ سینیٹر سراج الحق 6 اپریل کو واپس وطن پہنچیں گے ۔