سانحہ ماڈل ٹائون، تحقیقاتی ٹیم کل جیل میں نواز شریف کا بیان قلمبند کرے گی، شہباز شریف بھی طلب

لاہور(آئی این پی) محکمہ داخلہ پنجاب نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو نواز شریف سے سانحہ ماڈل ٹا ئو ن کی تحقیقات کی اجازت ملنے کے بعدجے آئی ٹی (کل) پیر کو نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائیگی۔سانحہ ماڈل ٹا ئو ن پر 4 جنوری 2019 کو نئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے مختلف پہلوں سے تحقیقات کیں اور ملزمان کے بیانات قلمبند کئے جبکہ نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے عدالت سے اجازت لے لی ہے اور پھر محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے تحقیقات اور بیان قلمبند کرنے کی اجازت دیدی ہے۔جے آئی ٹی پیر کے روز نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائیگی۔دریں اثناء سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جے آئی ٹی نے کل پیر کو سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن