نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈ میں حملے کی مذمت کی ہے۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردحملے سے صدمہ پہنچاتمام ممالک کو عدم برداشت،تشدد اور انتہاپسندی کیخلاف بہترطریقے سے کام کرناہوگا۔رکن ممالک کے سفراء نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں شہید افراد کی یاد میں کھڑے ہوکرخاموشی اختیارکی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے اسلام کے بارے میں منفی تاثرکی روک تھام اور عدم برداشت اورہرطرح کی پرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت کااعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مسلمان مخالف نفرت اورہرطرح کے تعصب اوردہشت گردی کے خلاف متحد ہوناچاہیے۔