شیخ رشید احمد کی بدکلامی برداشت سے باہر ہوچکی،چودھری منظور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر شیخ رشید کے بلاول بھٹو کے متعلق حالیہ بیانات پر سیکریٹری جنرل پی پی پی پنجاب چودھری منظور احمدنیشدید رد عمل ظاہر کیا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ   وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو آخری وارننگ جاری کر رہے ہیں ،جیالے بے قابو ہو گئے تو شیخ رشید کے سر پر وگ رہے گی  نہ جسم پر کپڑے،شیخ رشید کی بلاول بھٹو کے متعلق بدکلامی برداشت سے باہر ہو گئی ہے۔ شیخ رشید کی بدکلامی کہ وجہ سے کارکنوں میں اشتعال بڑھتا جا رہا ہے، کارکنوں کو صبر اور تحمل کی اپیل کرتے ہیں کہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں، سیاسی ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے. ،شیخ رشید جیسے لوگ  اشتعال سے سیاست کو بدنام کر کے اپنے آقائوں کو خوش کرتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن