اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصفنے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ایسی کارروائیوں کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا۔ بھارتی جاسوس ڈرون 150 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو اسے مارا گرایا گیا۔ بھارتی ڈرون کو ایل او سی پر رکھ چکری سیکٹر کے مقام پر گرایا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی‘ تاہم پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے بدحواسی میں پے لوڈ گرا کر چلے گئے جبکہ اگلے روز ایک بار پھر دراندازی کی بھارتی کوشش کو پاک فضائیہ نے ناکام بنایا اور 2 بھارتی طیارے نہ صرف مارے گئے بلکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا جسے بعدازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سے کشیدگی میں کمی آئی، الیکشن ہونے تک مودی سے ہوشیار رہنا ہو گا۔ بھارت کے الیکشن مراحل 19مئی کو ختم ہونگے تب تک مودی سرکار سے کوئی بعید نہیں تب تک ہمیں اپنی فضائی سمیت تمام ملکی حدود کی حفاظت کے لئے چوکنا رہنا ہو گا، کرتار پور بارڈر کے حوالے سے 2اپریل کو میٹنگ ہے۔ بھارت سے معاملات کے سلجھائو کے لئے آج چین جا رہا ہوں بھارت پلوامہ حملے کو دہشتگردی قرار دے رہا ہے جبکہ ہمارا موقف ہے کہ وہ حملہ وہاں کے عوام کا حق خود ارادیت کے لئے رد عمل ہے۔بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا انڈیا میں سنجیدہ لوگوں پر اثر ہوا ہے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستان نے بہت کوشیں کی ہیں ، خاموش رہنے سے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فائدہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ حساس ہے، اس حوالے سے انکے خاندان اور دیگر افراد جو افواہیں پھیلا رہے ہیں ان سے گریز کریں، دعا ہے ہم اپنے کام میں کامیاب ہو جائیں ۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں واضح او ر ٹھوس قرار داد مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آئی ۔ پہلی بار او آئی سی قرار داد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا رنگ دینا چاہتا ہے۔ ہمارا مؤقف ہے مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدو جہد اللہ کرے ہم عافیہ بی بی کو رہا کرانے میں کامیاب ہو جائیں ۔ جب بھی امریکہ سے بات کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ امریکہ قانون آڑے آتے ہیں۔