پوسٹل سرو س کی ترقی کیلئے ملازمین کردار ادا کر رہے ہیں ، سمیعہ احمرین

اسلام آباد(خبر نگار) ڈویژنل سپر نٹنڈنٹ پوسٹل سروسز سٹی سمیعہ احمرین نے کہا ہے کہ ادارے کی ترقی،سروسز میں نمایاں بہتری اور عوام تک تمام ترخدمات کے ثمرات پہنچانے کیلئے ڈاک افسران سمیت تمام ملازمین بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔وہ بحریہ ٹائون میں نجی سیکیورٹی و ٹریننگ کمپنی آرون ازلم کے ساتھ ڈاک کی ترسیل کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں جس میں نجی کمپنی کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ علی دائود پوتہ نے شرکت کی اور معاہدے پر دستخط کئے۔

ای پیپر دی نیشن