اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے زونل منیجرز کانفرنس کا انعقاد، رمضان پیکیج کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور پیکج کو کامیاب بنانے کیلئے خصوصی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز مشتاق احمد نے کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے تمام زونل منیجرز سے انکے زونز کی کارکردگی پر بریفنگ لی. اس کانفرنس میں بورڈ کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان نے بھی ایم ڈی کی دعوت پر شرکت کی اسکے علاوہ جنرل منیجر ز نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اس کانفرنس کا مقصد رمضان پیکیج کے تمام تر تیاری کا جائزہ لینا تھا اشیائے خورد و نوش کی بہترین کوالٹی کی خریداری پر بھی زور دیا گیا اور تمام دستیاب اشیاء کے بہترین معیار اور کم قیمت پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے. ایم ڈی نے تمام زونل منیجر ز کو سیلز کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر بھی زور دیا۔