راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ نیوزی لینڈمیں جمعہ کی ادائیگی کے دوران عیسائی دہشتگردوں کی جانب سے مساجد میں مسلمان مردوخواتین اوربچوں کے قتل نے یورپ اوراقوام مغرب کی درندگی کو بے نقاب کردیا ہے ا س سانحہ پرپوری دنیا کے مسلمانوں کے دل زخمی اوررنجیدہ ہیں۔یہ واقعہ محض ایک جنونی شخص کا نہیں بلکہ مکمل پلاننگ معلوم ہوتاہے جس میں مسلم دشمن عالمی ٹرائیکا کا ہاتھ خارج ازامکان نہیں ، 17منٹ تک قتل عام بر اہ راست سوشل میڈیا پردکھایا جاتا رہااورا س نے 49انسانوں کی جان لے لی ۔ امیرصوبہ نے کہاکہ اس سے قبل بھی مسلمانوں کے خلاف یورپ کا متعصبانہ رویہ رہا ہے ۔اگریہ درندگی کسی مسلمان جنونی نے کی ہوتی توآج پوری دنیا کا میڈیا،نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اورعالمی برادری پوری امت مسلمہ کوکٹہرے میںکھڑا کردیتی لیکن چونکہ یہ درندہ عیسائی ہے اس لیے اس کا یہ فعل ذاتی قراردے کراس کی شدت کوکم کیا جارہا ہے ۔