کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ چین کو دیئے جانے پر جاپانی حکام کی ناراضگی

Mar 17, 2019

کراچی(سالک مجید) کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے پر جائیکا کو کام روک کر چین کو یہ منصوبہ دیئے جانے پر جاپانی حکام نے حکومت سندھ سے ناراضی کا اظہار کیا ہے اور اسے ایک وعدہ خلافی سے تعبیر کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جائیکا(JICA) کی جانب سے حکومت سندھ کو اپنے تحفظات اور ناراضی سے آگاہ کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ نے کئی برس پہلے کراچی سرکلر ریلوے کامنصوبہ جاپانی ماہرین کے ذریعے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور جائیکا نے اس حوالے سے تفصیلی فزیبلٹی رپورٹ اور اسٹیڈی رپورٹ بھی تیار کرلی تھی۔ بعد ازاں سی پیک منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری کے حصول کے لئے حکومت سندھ نے کراچی سرکولر ریلوے کو بھی سی پیک منصوبوں میں شامل کرانے کے لئے جائیکا کو اس منصوبے پر کام کرنے سے روک دیا اور چینی حکام سے مذاکرات کا آغاز کردیا۔

مزیدخبریں