نیوزی لینڈمیں دہشتگردی کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے:نعمان بٹ

Mar 17, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے رکن اور سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ دہشت گردی ساری دنیا کا مسئلہ ہے پاکستان نے دہشت گردی کے واقعات میں ناقابل تلافی نقصان اٹھایا ہے۔ دہشت گردی کی لعنت کی وجہ سے پاکستان کو عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔ آج بھی ملک میں بین الاقوامی کرکٹ مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی۔ مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ اس عالمی مسئلے کو ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ جوڑا گیا۔ دنیا بھر میں ایسے واقعات ہوئے لیکن ہمیشہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اب مسلمانوں کا خون بہایا گیا ہے دنیا کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ دہشت گردی کو مسلمانوں کے ساتھ جوڑنا غلط تھا۔ اس واقعے کی ہر سطح پر مذمت کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے مذاہبِ کی تقسیم ختم کرنا بہت ضروری ہے۔ ماضی میں ایسے واقعات کو مسلمانوں سے منسوب کیا جاتا رہا ہے جبکہ نشانہ بھی مسلمان ہی بنتے رہے ہیں۔آج بنگلہ دیش کی ٹیم نیوزی لینڈ سے واپس چلی گئی ہے کیا اب کرکٹ کھیلنے والے دیگر ممالک نیوزی لینڈ جائیں گے ۔

مزیدخبریں