گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈگرین پروگرام کے تحت18 مارچ سے گوجرانوالہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان ویک کا آغاز ہو رہا ہے جس میں پی ایچ اے ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں بھرپور حصہ لے رہے ہیں ۔پی ایچ اے اس پروگرام کے تحت مراد آئی ہسپتال کے پاس اور پی ایچ اے آفس کے سامنے پٹرول پمپ کی واگزارکرائی گئی جگہ پر کثیر تعداد میں بلند درخت لگائے گا اور جی ٹی روڈ کی دونوںطرف کی گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شہر میں نصب مانومنٹس کو صاف کر کے انپرنیا رنگ و روغن کیا جائیگا َ۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیکٹری مالکان، ہوٹلز، شادی ہالز،شو روم مالکان اور دکانداراپنی حدود میں آنے والی گرین بیلٹ اور پاتھ وے پر گندگی پھینکنے سے اجتناب کریں اور صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنائیں۔