گرین اینڈ کلین انسانی زندگی بچانے کی مہم ہے:حافظ ذیشان

لاہور( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ گرین اینڈ کلین انسانی زندگی بچانے کی مہم ہے، معاشرے کے ہر فرد کو اس میں حصہ لینا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب شجر کاری مہم پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ مانیٹر نگ بھی کر رہے ہیں، پی ایچ اے سیاست سے پاک اور اسکے معاملات شفاف ہیں، ماضی میں کسی نے بد عنوانی کی تو اس کا حساب لیں گے، امید ہے ہدف سے زیادہ ریونیو جمع اور درخت لگائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جیلانی پارک میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں درخت لگانے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...