گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سیاسی وسماجی راہنماؤں تہذیب الحق ،سجاد چیمہ ،حاجی سرور اور سجاد رحمانی نے کہا کہ محلہ سلطانپورہ نزد مسجد شہزادے مدینہ والی گلی اور اس کے ارد گرد کے لوگوں کو مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقہ کے اس مسئلہ کو حل کرایا جائے ۔