ٖفیروزوالہ (نامہ نگار )معروف سیاسی سماجی رہنما حاجی عبدالرشید نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جو انتخابات میں اپنی کامیابی کیلئے جنگی جنون کوہوا دے رہا ہے جو دونوں ممالک کی عوام کیلئے کوئی اچھا پیغام نہ ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان نے صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ بھارتی عوام کی بقاء و سلامتی کیلئے ایک بار پھر امن کو موقع دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم یکسو ہوکر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے،حاجی عبدالرشید
Mar 17, 2019