لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کرائسٹ چرچ میں سفاکانہ دہشتگردی کے بدترین واقعہ کی انتہائی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم بالخصوص کاروباری برادری غم کی اس گھڑی میں نیوزی لینڈکے لوگوں کیساتھ ہے۔ چیمبرآف کامرس کے صدرالماس حیدر،سینئر نائب صدرخواجہ شہزادناصر اورنائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ معصوم لوگوں کا قتل عام مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف گھنائونا جرم ہے۔