لاہور(نمائند ہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی خدمت تقریروں سے کر رہے ہیں عملاً حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی اور عمران خان کی سیاست ایک جیسی ہے مودی انتخابات جیتنے کے لئے سرحدوں پر کشیدگی بڑھا رہا ہے جبکہ عمران خان حکومت بچانے کے لئے ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے حکومت کی ناکامیاں آشکار ہو چکی ہیں حکمران جماعت کے پاس کوئی ویژن نہیں اور نہ ہی حکومت چلانے کی صلاحیت ہے۔