لاہور( نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کو نہ صرف کرپشن کے ناسورکوجڑ سے اکھاڑپھینکنے،بلکہ عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں سے وصولی کا مینڈیٹ بھی دیا ہے،جس سے کسی صورت انحراف نہیں کریں گے۔حکومت عوا م کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت کو پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے اتحاد سے کوئی ڈر اور خوف نہیں ہے۔
عوام نے کرپشن کے خاتمے کیلئے مینڈیٹ دیا:جمشید اقبال
Mar 17, 2019