لاہور (نیوز رپورٹر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے نیوز لینڈ میں مساجد پر حملے کیخلاف اور شہدائے یکجہتی کیلیء ریلی نکالی جس کی قیادت مرکزی وائس چیئرمین قم رالزمان بابر نے کی ریلی کے شرکاء نے بینر او رپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کی مذمت کے نعرے درج تھے قمر الزمان بابر ارشاد عالم شاد چودھری لئیق اسامہ بابر تنزیل الزمان امجد عبید آغا شوکت مکرم شاہ نقوی نے کہا کہ دہشتگرد ہر مذہب اور قوم کے دشمن ہیں مسجد پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے معصوموں کے خون کے سے ہاتھ رنگنے والے تھے بربریت کی انتہا کر دی اس اندونہاک واقعہ پر ہم شخص کا دل زخمی اور آنکھ اشک بار ہے مقررین نے شہید پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھ کی اس گھڑی میں ہم اس کے غم میں برابر کے شریک ہیں ریلی میں خالد محمد اعجاز احمد، وقار احمد، سید مبین شاہ، امیر علی زیدی، نور حسین، منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
دہشت گرد ہر مذہب اور قوم کے دشمن، قمر الزمان بابر
Mar 17, 2019