چنیوٹ : نوٹ نچھاور کرنے سے منع کرنے پر بارات دلہنیا لئے بغیر واپس لوٹ گئی

چنیوٹ(نامہ نگار)دل کے ارمان دل میں ہی رہ گئے دولہا پر نوٹ نچھاور کرنے سے منع کرنے پر دلہا اور دلہنیا کے لواحقین میں ٹھن گئی،بارات دلہن کے بغیر واپس لوٹ گئی ۔ لاہور روڈ قاسم ٹاون سے رجوعہ چوک جانے والی بارات دلہنیا لئے بغیر واپس لوٹ آئی دلہنیا کے گھر والوں نے دلہا کے دوستوں کو ڈھول کی تھاپ پر اپنے گھر کے سامنے دلہا پر نوٹ نچھاور کرنے سے منع کیا عینی شاہدین کے مطابق دلہا کے دوستوں کے نہ رکنے پر دلہنیا کے والدین نے دلہنیا کے بغیر ہی بارات واپس لوٹادی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...