کراچی (آن لائن)سویرے نیو کراچی میں کپڑے کا تاجر قتل، پولیس واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت بتاتی رہی، سولجر بازار سے ملنے والی نعش کی شناخت کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانہ کی حدود نیو کراچی سیکٹر 11/D بغدادی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 50 سالہ طارق قریشی ولد عبدالحمید قریشی کو جاں بحق کرکے فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو پولیس کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ پولیس واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت قرار دیتی رہی جبکہ مقتول کے بیٹے محمد حارث کا کہنا ہے کہ پاپا کپڑے کا کام کرتے تھے اور ان کے پاس 10 سے 12 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر کاغذات بھی موجود تھے۔ کسی نے نہیں لوٹا‘ تاہم واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔
کراچی: کپڑے کا تاجر قتل‘ پولیس واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت بتاتی رہی
Mar 17, 2019