لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستا ن کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ہر آنے والادن ثابت کررہاہے کہ تبدیلی کے نام پر آنے والے کوئی تبدیلی نہیں لاسکے ۔ المیہ یہ ہے کہ ملک میں سیاست اور جمہوریت کے نام پر عوام کو یرغمال بنا کر ایک استحصالی نظام مسلط کردیا گیاہے ۔ نام نہاد سیاسی و جمہوری جماعتوں نے ملک میں سیاست اور جمہوریت کوپنپنے نہیں دیا ۔ستر سال میں بار بار حکمرانی کرنے والوں نے عوام کی حالت بدلنے کی طرف توجہ نہیںدی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سیاسی جماعتوں نے سیاست اورجمہوریت کوپنپنے نہیںدیا:لیاقت بلوچ
Mar 17, 2019