سانحہ نیوزی لینڈسفاکیت اوربے رحمی کابدترین واقعہ ہے:حامدرضا

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سانحہ نیوزی لینڈ سفاکیت اور بے رحمی کا بدترین واقعہ ہے۔ حملہ آوراگر سفیدفام ہوتو اسے دہشت گرد کی بجائے حملہ آور کیوں کہا جاتا ہے۔ موم بتی مافیاسانحہ نیوزی لینڈ پر کیوں خاموش ہے۔ دہشتگردی کواسلام سے جوڑنے والے اپنے گھر کی خبرلیں۔ مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن