کرونا کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے ایران پر پابندیاں فوری ختم کی جائیں : چین

Mar 17, 2020

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ایران پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کرونا وائرس کیخلاف لڑائی میں مداخلت، ملکی معیشت اور شہریوں کی روزی روٹی کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جا سکے۔ پیر کو یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہی۔گینگ نے یہ بات ایک پریس بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب انہیں ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے متعدد ممالک کے سربراہان کو بھیجے گئے خط پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا جس میں انہوں نے امریکی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ وبائی مرض کے مقابلہ کیلئے ایرانی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہے۔ پابندیوں کی وجہ سے تقریبا دو سال سے بھی کم عرصے میں ایرانی معیشت کو 200ارب امریکی ڈالر کا براہ راست نقصان پہنچا ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ ایرانی حکومت اورعوام وبائی کرونا وائرس مرض کے خلاف لڑنے کے لئے ایک نازک لمحے پر ہیں گینگ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران پر عائد یکطرفہ پابندیوں نے صورتحال خراب کردی ہے اور یہ پابندیاں انسانیت کے خلاف ہیں۔ گینگ نے مزید کہا کہ یہ پابندیاں وبا کیخلاف ایران کی لڑائی اور اقوام متحدہ و دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ انسانی امداد کو سنجیدگی سے متاثر کرسکتی ہیں۔

مزیدخبریں