سرینگر(اے این این +اے پی پی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں پولیس سٹیشن صورہ سرینگر کی ٹیم نے ایس ایچ او تنویر احمد ڈار کی سربراہی میں اور ڈی ایس پی حضرت بل عنایت علی چودھری کی نگرانی میں ایک مطلوب ترین پتھراو کرنے والے نوجوان مدثر احمد کنڈو کو گرفتار کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہزاروں افراد نے پابندیوں کو روندتے ہوئے چار شہدا کے جنازے میں شرکت کی ، آہوں اور سسکیوں میں تدفین کر دی گئی ،مظفر، عمر امین ،سجاد اور گلزار کو بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز شہید کر دیا تھا،علی گیلانی نے کہا نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں مارا گیا، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا ،ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں پولیس کے مطابق انہیں بہت عرصے سے اس نوجوان کی تلاش تھی۔یہ نوجوان سرینگر کے آنچار صورہ کا رہنے والا ہے اور پولیس کے مطابق 2010 سے ابھی گرفتاری سے بچتا رہا ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان پر پتھر او کے واقعات کے حوالے سے 11 ایف آئی آر درج ہیں۔ پولیس نے مدثر کو پکڑنے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں رواں سال سیکورٹی فورسز نے 70افراد کو گرفتارکیا ہے۔ جبکہ مارچ میںاب تک 9واقعات میں22افراد گرفتارہوئے ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع سرینگر میں 2000سے اب تک 245مختلف واقعات میں 526افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ 722واقعات میں 851افراد شہید کئے گئے جن میں399شہری شامل ہیں۔ادھرشمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے براٹ کلان گاں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شمالی قصبہ سوپور کے براٹھ کلان میں اس وقت ایک 19 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جب وہ اپنے ہی گھر میں صبح سویرے اٹھتے ہی واٹر بوائیلر ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک بجلی آگئی جس دوران زبیر احمد میر ولد عبدالمجید میر ساکنہ براٹھ کلان زینگیر کی موت واقع ہو گئی۔