سونا 1850 روپے تولہ مزید سستا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں ایک تولہ سونا 1850 روپے مزید سستا ہو گیا جس سے اسکی قیمت 89000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 60ڈالر کی کمی سے 1470 ڈالر سے نیچے آگئی ہے جس کے باعث قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر اور دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 57 پیسے کی کمی سے 158 روپے 40 پیسے رہی، یورو کی قدر 2 پیسے کم ہو کر 177 روپے 89 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 4 روپے 79 پیسے کم ہو کر 195 روپے 53 پیسے رہ گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 2 روپے کے اضافے سے 158 روپے 50 پیسے ہو گئی، یورو 70 پیسے مہنگا پو کر 172 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تاہم برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 40 پیسے کی کمی سے 192 روپے رہ گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...